اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت، ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
حسین امیر عبداللھیان نے ریڈیو تہران کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ ایران وہ پہلا ملک ہے، جس نے دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد کے لئے اپنی آمادگي کا اظہار کیاہے، کہا کہ ایران کے لئے، علاقائی اور عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف حقیقی اور غیر جابندار مہم، اہمیت کی حامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسی طرح تاکید کی کہ تہران، دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق اور شام کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲